اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کتنے پاکستانی اور کتنے چینی شہری کام کر رہے ہیں؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آ گئے

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کتنے پاکستانی اور کتنے چینی شہری کام کر رہے ہیں؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آ گئے، تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں بجلی، شاہراہوں اور دیگر شعبوں میں جاری سی پیک منصوبوں پر 30 ہزار سے زائد پاکستانی ورکرز اور انجینئرز خدمات انجام دے رہے ہیں، اس اعداد و شمار یہ پتہ چلتا ہے کہ یہاں صرف چائنہ کے انجینئرز اور ورکرز ہی کام نہیں کر رہے ہیں بلکہ پاکستانیوں کو بھی یہاں ملازمت دی گئی ہے۔

پلاننگ کمیشن کے ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی تعداد8 ہزار ہے اور یہ تعداد اوسطاً 25 فیصد تک ہی محدود رہی ہے۔ مختلف اداروں کے جائزوں کی رو سے سی پیک کے مختلف مراحل میں میگا پراجیکٹس کے آغاز کے باعث لاکھوں پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 4 لاکھ جب کہ اپلائیڈ اکنامک ریسرچ سنٹرکے مطابق سی پیک سے سات لاکھ افراد کو روزگار ملے گا جبکہ پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے اندازے کے مطابق 2015 سے 2030 تک مقامی لوگوں کو 8 لاکھ ملازمتوں کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک کی بدولت توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں پر 16ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملی ہیں جن میں عام مزدوروں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں انجینئرز بھی شامل ہیں، پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ پر 5 ہزار، اس کے علاوہ ساہیوال اور قائداعظم سولر پاور پراجیکٹ پر 3، 3 ہزار پاکستانی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، ان میں ہر منصوبے پر کام کرنے والوں میں 300 سے 500 تک پاکستانی انجنیئرز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ توانائی کے ساتھ ساتھ شاہراہوں کے منصوبوں میں 13ہزار کے قریب پاکستانیوں کو ملازمتیں ملی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…