جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعظم کی صاحبزادی سلیوٹ کرنیوالی خاتون پولیس افسر کے حق میں سامنے آگئیں۔۔مخالفین کو کیا سخت ترین پیغام دے دیا؟

datetime 7  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اے ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کا وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو جے آئی ٹی میں پیشی پر آنے پر سلیوٹ ان کے لئے وبال جان بن گیا۔ انہیں اس حوالے سے ایک لیگل نوٹس بھی بھجوایا جا چکا ہے جو آمنہ ایڈووکیٹ نے بھیجا ہےجبکہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے خاتون پولیس افسر کے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا ہے کہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں پھر ایک یونیفارم میں موجود

پولیس افسر نے انہیں سلیوٹ کیوں کیا ؟ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی سلیوٹ کرنے والی خاتون پولیس افسر ارسلہ سلیم کے حق میں سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ارسلہ سلیم پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم عہدوں کو نہیں بلکہ بیٹیوں کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آپ کی عزت کرے تو آپ کو بھی بدلے میں اُسے عزت دینی چاہئے۔ سارے سیلوٹ پروٹوکول کے لیے نہیں ہوتے۔ عزت دل میں ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ارسلہ سلیم نے جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر وزیراعظم کی ـصاحبزادی مریم نواز کو ان کی گاڑی سے نکلتے سلیوٹ کیا اور اسی دوران وزیراعطم کی صاحبزادی مریم نواز کے ہاتھ میں موجود قلم نیچے جا گرا جسے جھک کر ارسلہ سلیم نے اـٹھا کر وزیراعظم کی صاحبزادی کو دے دیا۔ ارسلہ سلیم کو جے آئی ٹی کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر آئی جی اسلام آباد نے مریم نواز کی پیشی کے دوران تعینات کیا تھا جن کا کام آمد کے ساتھ ہی مریم نواز کے ساتھ رہنا اور دوران انٹرویو جے آئی ٹی میں موجود رہنا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…