اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

برموداٹرائی اینگل کا ابھرنے والے پراسرار جزیرے کے ارد گرد کیا ہورہاہے؟برطانوی میڈیاکے حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہے کہ امریکہ کے ساحلی علاقے شمالی کیرولائنا کے قریب ایک نیا جزیرہ نمودار ہوا ہے جو مہم جو سیاحوں اور فوٹو گرافرز کو اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔یہ جزیرہ موسم بہار میں ابھرنا شروع ہوا جس کے بعد یہ بتدریج نمایاں ہوتا چلا گیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق ہر دس سے پندرہ سال کے دوران ہمیں کچھ ڈرامائی دیکھنے کو ملتا ہے مگر یہ ہماری زندگی میں نظر آنے والا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔یہ جزیرہ جسے شیلی آئی لینڈ کا نام دیا گیا ہے، کو ماہرین نے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ جانے سے گریز

کریں۔ماہرین کے مطابق لوگوں کو وہاں چہل قدمی یا اس کے ارگرد تیراکی سے گریز کرنا چاہئے جس کی وجہ شارک مچھلیوں کے حملے کے ساتھ ساتھ کرنٹ اور ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ان کے بقول اس جزیرے کے ارگرد پانچ فٹ لمبی شارکیں اور اسٹرنگ ریز کو تیرتے دیکھا گیا ہے ٗہلال کی شکل کا یہ جزیرہ ایک میل لمبا اور چار سو فٹ چوڑا ہے۔یہ جزیرہ سمندر میں اس جگہ ابھرا ہے جو برمودا ٹرائی اینگل میں شامل ہے جس کے اندر سمندر کا چار لاکھ چالیس ہزار میل کا رقبہ آتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اوسطاً ہر سال یہاں چار طیارے اور بیس کشتیاں گم ہوجاتی ہیں جن کا نام و نشان نہیں ملتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…