جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ میں پاکستانی نژادمسلم نوجوان نسل پرست خاتون کا نشانہ بن گیا

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ میں پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان کو نسل پرست خاتون کی جانب سے بدسلوکی اور نفرت انگیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ نوجوان نے پولیس کو واقعے کی رپورٹ کردی ہے،مغربی یارکشائر پولیس کا کہنا تھا کہ نسل پرستی کے حوالے سے رپورٹ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے،غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق واقعہ مغربی یارکشائر کے قصبے ہڈرز فیلڈ میں پیش آیا

جہاں 21 سالہ پاکستانی نڑاد برطانوی مسلمان کو ماہ رمضان میں خاتون کی جانب سے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون نے سڑک سے گزرنے والے نوجوان کو گالیاں دیں، نسل پرستی کے طعنے دئیے اور چیختے ہوئے کہا تم جانتے ہومیں اپنے ہی ملک میں نسل پرست کیوں ہوں؟ کیونکہ یہ تمہاری نسل ہے جو ہمارے ملک کو تباہ کر رہی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق متاثرہ شخص نے اپنا فون نکال کر خاتون کی وڈیو بنالی جس میں خاتون کا چہرہ واضح ہے اور شہری اس کی شناخت میں مدد کرسکتے ہیں۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے خاتون کو کسی طرح سے بھی اشتعال نہیں دلایا۔نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھے ہوا تھا کہ خاتون نے اس پر نفرت انگیز جملے کسنا شروع کردئیے، اس نے پوچھا کہ اس کا مسئلہ کیا ہے پر خاتون نے نوجوان کی تحقیر جاری رکھی۔نوجوان کا کہناتھا کہ وہ ایک 21سالہ پاکستانی نڑاد برطانوی ہے اور ہڈرزفیلڈ میں پلا بڑھاہے اور اس سے قبل اس طرح کی صورتحال سے دوچار نہیں ہوا ہے۔ اس کے مطابق اس واقعے کے بعد سے اسے لگتا ہے کہ وہ اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ ہے۔ متاثرہ نوجوان نے پولیس کو واقعے کی رپورٹ کردی ہے۔مغربی یارکشائر پولیس کا کہنا تھا کہ نسل پرستی کے حوالے سے رپورٹ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…