نیویارک(آئی این پی) سرچ انجن گوگل نے مصوری اور خطاطی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ صادقین کو 87ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل صادقین کی تصویراور کیلیگرافی کے رنگوں سے سجا دیا۔گوگل نے پاکستان کے معروف مصور، خطاط اور کیلی گرافر سید صادقین احمد کی سالگرہ کے موقع پر آج کا ڈوڈل صادقین کے نام سے منسوب کر دیا۔گوگل کا ڈوڈل صادقین کی تصویراور کیلیگرافی کی پینٹنگ میں پیش کیا ہے،
جو پاکستان میں گوگل سرچ انجن کے پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔معروف کیلی گرافر صادقین کا شمار دنیا کے اْن چند گنے چنے مصوروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ہنر سے فن خطاطی کو نئے زاویئے بخشے۔شہرہ آفاق مصور، خطاط اور نقاش، صادقین 1930 میں ہندوستان کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے، صادقین کے فن پاروں کی پہلی نمائش کوئٹہ میں ہوئی، جس کے بعد یہ سلسلہ امریکہ، فرانس، یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل گیا۔