بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

بھارت میچ ہار بھی گیا تو۔۔! عوام کے غصے سے بچنے کیلئے کوہلی نے پیشگی تیاری کرلی، پاکستان ٹیم کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  جون‬‮  2017 |

اوول(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ میں فتح کااعدادوشماریاماضی کی کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں ہے جوبھی ٹیم اچھاکھیلے گی وہی جیتے گی ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ہفتہ کے روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم اعدادوشماریاماضی کودیکھ کرنہیں بلکہ ہم جیتنے کےلئے کھیلتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم کاایک ہی مقصد ہوتاہے کہ میچ صرف جیتنے کےلئے کھیلناہے ۔

ویرات کوہلی نے کہاکہ جوٹیم اچھے کھیل کامظاہرہ کرے گی ،فتح اسی ٹیم کے قدم چومے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کوہراسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ٹیمیں جیتناچاہتی ہیں لیکن جوٹیم اچھے کھیل کامظاہرہ کرے گی وہی جیتے گی اورمجھے امیدہے کہ کل ایک بہت بہترین میچ ہوگااوراس کےلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کواچھی کارکردگی کامظاہرہ کرناہوگا۔بھارتی کپتان نےنے کہاکہ فائنل میچ کےلئے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…