پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

فرنچ فرائز کس طرح جلد موت کا سبب بن سکتے ہیں؟ ماہرین کا خطرناک انتباہ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بالخصوص فرانچ فرائز یا آلو کے فرائی چپس کی بات تو سب سے الگ ہے اور آج کل فرنچ فرائز کے بغیر فاسٹ فوڈ کا تصور ممکن نہیں۔ اب فرنچ فرائز کو مختلف ‘ڈپس اور ‘ساسز کے ساتھ علیحدہ بھی فروخت کیا جاتا ہے لیکن ہر خاص و عام میں مقبول فرنچ فرائز اس قدر خطرناک ہو سکتے ہیں یہ شاید کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا۔ آلو میں نشاستے کی بھاری مقدار اور زیادہ تیل میں فرائی ہونے کی وجہ سے انہیں موٹاپے کی وجہ تو قرار دیا جاتا تھا

تاہم امریکن جنرل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ مزیدار فرنچ فرائز لوگوں میں موت کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں 8 سال کے دوران 45 سے 79 سال کی عمر کے 4 ہزار 4 سو لوگوں پر تحقیق کی گئی اور ان افراد میں آلوؤں کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر اس تحقیق کے اختتام تک 236 لوگوں کا انتقال ہو چکا تھا۔ تحقیق کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ بوائل یا بیک کے بجائے ہفتے میں دو بار آلو کو فرائی کر کے کھانے والے افراد میں موت کا خطرہ دو گنا بڑھ جاتا ہے۔ماہرین نے اس کی ایک اہم وجہ فرنچ فرائز میں تیل اور نمک کی بھاری مقدار کو ٹھہرایا۔ فی الوقت اس انکشاف کو ابتدائی مرحلے کی تحقیق قرار دیا جا رہا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق فرائی آلوؤں کو موت کی وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا لیکن یہ عمر رسیدہ افراد میں موت کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں جو ان کی وقت سے پہلے موت کی وجہ بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…