اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں مبینہ طورپر قتل ہونیوالے چینی شہری کس افسوسناک کام میں ملوث تھے؟چینی وزارت خارجہ ان کے بارے میں کیوں لاعلم رہی؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں دوچینی شہریوں کوقتل کردیاگیاتھا،اب چین کے معروف اخبارگلوبل ٹائمزکی رپورٹ میں ہونے والے انکشافات کی وجہ سے اس مقدمے نے نیارخ اختیارکرلیاہے ۔گلوبل ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق چین کی اپنی تحقیق اور تفتیش کے بعد بعض شواہد ایسے ملے ہیں کہ قتل کی یہ واردات کورین مشنری گروپ کے کام سے متعلق ہوسکتی ہے ،اوراس قتل کے پیچھے ایک کورین تنظیم کاہاتھ ہوسکتاہے ۔

دونوں مقتول باشندوں کو اساتذہ کے طور پر سامنے لایا جا رہا ہے جبکہ چین کی وزارت خارجہ اب بھی ان شہریوں کے قتل کے محرکات بتانے سے قاصرہے یہ دوچینی باشندے پاکستان میں کیاکررہے تھے اوران کی سرگرمیاں کیاتھیں جبکہ دوسری طرف اسلامی ریاست کے دہشت گردوں کے دعویٰ کی بھی تصدیق کی جا رہی ہےکہ اس قتل کا لنک اور طریقہ واردات کورین عیسائیت پسند گروہ کا دکھائی دیتا ہے کیونکہ کچھ عرصہ قبل شمالی کوریا کے عیسائی امدادی کارکنوں کو اغوا کر لیا گیا تھااوران کوایک دوسرے ملک لے جاکرقتل کردیاگیاتھا،چینی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دوچینی شہری ایک جنوبی کوریائی شہری کی قیادت میں ایک عیسائی مشنری گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔اس گروپ کے ارکان کی تعداد 13بتائی جاتی ہے۔اس پہلو کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے کہ چین اور جنوبی کوریا کے مابین حالیہ کچھ عرصہ سے امریکی میزائل سسٹم تھاڈ پر تنائو کی کیفیت ہے اس لئے کورین گروپ نے ان چینی شہریوں کا قتل کیا ہو؟۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…