منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور ایئر لائن نے قطر ائیرویزکے ملازمین کو بڑی پیشکش کردی 

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این اائی)سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کے تعطل کے بعد سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے اعلان کیا ہے کہ وہ قطر ائیر ویز میں ہوابازی سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کو اپنے ہاں ملازمت دینے کے لئے تیار ہے۔ فلائی ناس، کم قیمت پر سفری سہولیات فراہم کرنے والی سعودی فضائی کمپنی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فلائی ناس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا قطر ائر لائن

میں کام کرنے والے سعودی شہریت کے حامل ہوا باز، معاون ہواباز، مرمت، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سعودی شہری اگر فلائی ناس میں خدمات سرانجام دینا چاہیں تو کمپنی ان کا خیر مقدم کرے گی۔اندازوں کے مطابق جب سے سعودی عرب سمیت تین خلیجی ملکوں اور مصر نے قطر کا سفارتی، تجارتی اور سیاحتی بائیکاٹ کیا ہے قطری فضائی کمپنی کی آمدن 30 فی صد کم ہو گئی ہے۔ اگر یہ بحران مزید جاری رہتا ہے تو قطری فضائی کمپنیوں کوغیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…