ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شاہد کپور نے شادی کے حوالے سے چپ توڑ دی

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ میں جہاں شاہد کپور اور دہلی سے تعلق رکھنے والی میرا راجپوت کی شادی کے چرچے عام ہوئے، وہیں کچھ میڈیا رپورٹس میں ان خبروں کی تردید بھی کی گئی، جبکہ شاہد کپور نے اس حوالے سے کچھ نہ بتانے کی قسم کھا رکھی تھی۔لیکن ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی میں ایک ایونٹ کے موقع پر شاہد نے بالآخر اپنی چپ توڑ ہی دی اور کہا کہ ‘ابھی تک ان کی منگنی نہیں ہوئی ہے، لیکن دسمبر میں ہی شادی کا ارادہ ہے’۔شاہد کا مزید کہنا تھا کہ ‘پلیز میرے ساتھ تعاون کریں، میں بہت جلد سب کچھ بتا دوں گا’۔تاہم اداکار نے اپنی ہونے والی دلہن کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔رواں ہفتے ہندوستانی میڈیا میں شاہد کپور کی نئی دہلی کے لیڈی شری رام کالج میں انگریزی (تھرڈ ایئر) کی طالبہ میرا راجپوت سے منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں، جبکہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شاہد رواں برس دسمبر میں میرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔یہ بھی بتایا گیا کہ شاہد اور میرا کی منگنی رواں برس جنوری میں ہوئی اور ان کی اپنی ہونے والی دلہن سے ملاقات ایک مذہبی گروپ رادھا سوامی ست سنگ بیس کے توسط سے ہوئی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘وہ شادی کے لیے تیار ہیں، اگر کوئی بھی اچھی لڑکی چاہے تو۔۔۔ انھیں شادی کے حوالے سے کوئی تحفظات نہیں’۔جبکہ شاہد ان خیالات کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ ان کی اہلیہ کا تعلق بولی وڈ انڈسٹری سے نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…