اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

آپ ﷺ کی پیدائش کے بعد ایک یہودی نے آپ کو دیکھا تو چیخ مار کر بیہوش کیوں ہو گیا؟

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے آپ ﷺ کی ولادت کے حوالے سے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ مکے میں آپ ﷺکی پیدائش کے دنوں ایک یہودی آیاہوا تھا۔ اس یہودی نے آپ ﷺ کی پیدائش کے دن صبح صبح شور مچایا کہ کسی قریشی کا بیٹا پیدا ہوا ہے جو یتیم پیدا ہوا ہو؟ کہاگیا کہ ہاں۔ عبد المطلب ؓ کا پوتا پیدا ہوا ہے۔ جس پر یہودی کہنے لگا کہ مجھے وہ دکھائو۔

جب آپ ﷺ کو اس کے سامنے لایا گیا تو اس نے آپ ﷺ کی کمر سے کپڑا ہٹایا تو اس کی نظر مہر نبوت پر پڑی اور اس کی چیخ نکل گئی اور کہنے لگا کہ ہلاک ہو گئے بنی اسرائیل۔ آج نبوت اسرائیل کی اولاد سے نکل گئی۔ اے قریش! تمہیں مبارک ہو۔یہ نبوت تمہارے گھر میں آ گئی ہے۔ آپ ﷺ کی پیدائش سے کائنات مین غلغلہ مچ گیا۔ سمندر کی مچھلیاں ایک دوسرے کو مبارک دینے لگیں۔ ایران کا بادشاہ پریشان ہو گیا۔ آتشکدے کی آگ بجھ گئی اور قصر کے 14 برج گر گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…