حضرت سعید بن مسیبؒ کہتے ہیں کہ بعض دفعہ حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ کا آپس میں کسی مسئلہ میں اتنا جھگڑا ہو جاتا تھا کہ دیکھنے والا یوں سمجھتا تھا کہ اب شاید یہ دونوں کبھی آپس میں اکٹھے نہیں ہوں گے۔ لیکن وہ دونوں جب اس مجلس سے اٹھتے تو ایسے لگتا کہ کوئی بات ہوئی ہی نہیں تھی۔ بالکل ٹھیک ٹھاک ہوتے۔