ایک مرتبہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک آدمی پر اتنا سخت غصہ آیا کہ اس سے قبل آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس قدر شدید غصہ کی حالت میں نہیں دیکھا گیا، (یہ حالت دیکھ کر) ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا اے خلیفہ رسولﷺ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھے فرمائیے میں اس کی گردن اڑاتا ہوں (یہ بات سنتے ہی) حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا غصہ فرو ہوا، آتش غضب میں کمی آئی تو
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا! تیری ماں تجھ پر روئے تو نے یہ کیوں کہا؟ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ نے کہا کہ خدا کی قسم! اگر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھے قتل کرنے کا حکم دیتے تو میں اس کو ضرور قتل کر دیتا۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ اے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ! تیری ماں تجھ پر روئے، یہ حق تو رسول اللہﷺ کے بعد کسی کو حاصل نہیں ہے۔