جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

ان افراد کے تمام قرضے معاف،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی بجٹ 2017.18پیش کر دیاگیاہے ۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریرکرتے ہوئے اعلان کیاکہ کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کئی جوان شہید ہوئے ہیں جن کے لواحقین و پسماندگان کی فلاح کیلئے محکمہ قومی بچت کے ذریعے نئی سکیم متعارف کرائی جا رہی ہے جس کے ذریعے سیکیورٹی اداروں کے پسماندگان کو یقینی منافع دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں ساڑھے پانچ لاکھ بیوائوں کے 5لاکھ تک کے قرضے معاف کردیئے گئے ہیں اوروہ قرضے اب حکومت اداکرے گی ۔اسحاق ڈارنے کہاکہ معذورافراد کوبھی معاشرے کاایک فعال حصہ بنانے کےلئے حکومت نے اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاہے کیونکہ یہ افراد بھی ہمارے معاشرے کاحصہ ہیں ۔انہوں نے معذورافراد کا2فیصد کوٹہ سرکاری اداروں کے علاوہ ایس ای سی پی میں لسٹڈکمپنیوں پربھی یہ کوٹہ لاگوکرنے کااعلان کیاجبکہ ان افراد کی پنشن اور بہبود فنڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے بیت الما ل کے بجٹ میں 50فیصد اضافے کااعلان کرتے ہوئے اس ادارے کے فنڈز4ارب سے بڑھاکر6ارب روپے کرنے کی تجویزپیش کیاوربجٹ منظورہونے کے بعد یہ فنڈزبیت المال کوجاری کردیئے جائیں گے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں مالی سال میں 700ارب روپے کے زرعی قرضے دیے گئے، اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور حکومت کے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی گئی جب کہ پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں 81 فیصد اور 4 سال میں ٹیکس محصولات میں 81 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 21ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، پاکستان میں فی کس آمدن 1631 ڈالر رہی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 97ارب روپے کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اور پاکستان کونمایاں اصلاحات کرنیوالے 10 ممالک میں شامل کیا گیا  ا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…