حضرت ابوالفراتؒ کہتے ہیں حضرت عثمانؓ کا ایک غلام تھا۔ آپؓ نے اس سے فرمایا میں نے ایک دفعہ تمہارا کان مروڑا تھا لہٰذا تم مجھ سے بدلہ لے لو۔ چنانچہ اس نے آپ کا کان پکڑ لیا تو آپؓ نے اس سے فرمایا زور سے مروڑ۔ دنیا میں بدلہ دینا کتنا اچھا ہے، اب آخر میں بدلہ نہیں دینا پڑے گا۔