حضرت سلیمان بن موسیؒ کہتے ہیں حضرت عثمان بن عفانؓ کو کسی نے بتایا کہ کچھ لوگ برائی میں مشغول ہیں، آپؓ ان کے پاس جائیں، حضرت عثمانؓ وہاں گئے تو دیکھا کہ وہ لوگ تو سب بکھر چکے ہیں۔ البتہ برائی کے اثرات موجود ہیں تو انہوں نے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ انہوں نے ان لوگوں کو برائی پر نہ پایا اور ایک غلام آزاد کیا۔