حضرت مغیرہ بن شعبہؓ نے شادی کی اور حضرت عثمانؓ امیر المومنین تھے۔ حضرت مغیرہؓ نے ان کو (شادی کے) کھانے پر بلایا۔ جب حضرت عثمانؓ (کھانے کے لیے) تشریف لائے تو فرمایا میرا تو روزہ تھا لیکن میں نے چاہا کہ آپ کی دعوت قبول کر لوں اور آپ کے لیے برکت کی دعا کر دوں (یعنی آنا ضروری ہے کھانا ضروری نہیں ہے)