حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس کچھ مال آیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لوگوں میں وہ مال برابر طریقے سے تقسیم کر دیا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اے خلیفہ رسولﷺ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اہل بدر اور دوسرے لوگوں کے درمیان برابر کا برتاؤ کرتے ہیں؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ دنیا تو مقصد تک پہنچنے کا ایک ذریعہ ہے اور اس میں زیادہ وسعت زیادہ بہتر ہے۔
پھر ایک دن حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مختتلف وفود روانہ فرما رہے تھے اور مختلف مہمات میں امراء کو مقرر کر رہے تھے کہ ایک آدمی یہ دیکھ کر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کسی بدری صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نہیں بھیجا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہنے لگا کہ اے خلیفہ رسولﷺ! آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اہل بدر کو عامل کیوں نہیں مقرر کرتے؟ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ مجھے ان کے مقام کا علم ہے لیکن میں یہ بات پسند نہیں کرتا کہ ان کو دنیا میں آلودہ کروں۔