اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بجٹ2017.18پیش کرتے ہوئے کہا کہ غریب طبقے کے افراد کو ذاتی کاروبار کیلئے 50 ہزار روپے دیئے جائیں گےاوراس کے لئے ان کوذاتی گارنٹی پریہ قرضے فراہم کئے جائیں گے اوریہ قرضے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ بینکوں سے ہی جاری کئے جائیں گے ۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریرکرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ رواں مالی سال میں معاشی
ترقی کی شرح 5.3 فیصد رہی، زرعی شعبے میں ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہی، صنعتی شعبے میں پھیلاؤ 5 فیصد رہا، مہنگائی کی شرح 4.2 فیصد رہی۔ وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ رواں کھاتوں کا خسارہ سوا 7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، سالانہ فی کس آمدنی 1629 ڈالر ہو گئی ہے، نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کا حجم 4800 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔