حضرت عبداللہ بن عامرؓ نے فتوحاتِ کثیرہ پر شکرانے کے طور پر عمرہ کی نیت کی اور نیشا پور سے احرام باندھا اور مکہ معظمہ کی طرف روانہ ہوئے۔ جب حضرت عثمانؓ کے پاس آئے تو حضرت عثمانؓ نے (نیشا پور) خراسان سے احرام باندھنے پر ان کو ملامت کیا اور فرمایا ’’کاش کہ تم اس میقات سے احرام باندھتے جہاں سے مسلمان احرام باندھا کرتے ہیں۔