حمران بن ابان روایت کرتے ہیں کہ خلافت کی بیعت کے بعد امیر المومنین حضرت عثمانؓ نے مجھے حضرت عباسؓ کی طرف بھیجا کہ انہیں بلا کر لاؤں۔ جب وہ تشریف لائے تو حضرت عثمانؓ نے ان سے فرمایا مجھے آپ کی نصیحت کی آج سخت ضرورت ہے۔حضرت عباسؓ نے فرمایا آپ
مندرجہ ذیل پانچ باتوں پر سختی کے ساتھ عمل کریں تو قوم آپ کی کبھی مخالفت نہیں کرے گی۔ آپؓ نے فرمایا وہ کیا ہیں؟ حضرت عباسؓ نے فرمایا نمبر (1) قتل سے صبر کرنا (2) لوگوں سے محبت کرنا (3) لوگوں سے درگزر کا معاملہ کرنا (4) نرمی اختیار کرنا (5) راز کو پوشیدہ رکھنا۔