ایک روز حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا محو خواب تھیں تو انہوں نے خواب میں دیکھا جیسے ان کے حجرہ میں تین چاند آ کر گرے ہیں، انہوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس خواب کا تذکر کیا تو صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ اگر تیرا خواب سچا ہے تو تمہارے اس حجرہ میں تین چاند مدفون ہوں گے۔ پھر جب نبی کریمﷺ کی وفات ہوئی تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تمہارے حجرہ میں ایک بہترین چاند مدفون ہو گیا۔