ایک دن حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ اپنے ہم مجلس ساتھیوں سے باتیں کر رہے تھے کہ ایک آدمی نے کہا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمیں اپنے اصحاب کے متعلق کچھ بیان کریں۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ کے تمام صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم میرے اصحاب ہیں۔
لوگوں نے کہا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمیں حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق کچھ بتائیں۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے خوشگوار سانس لیتے ہوئے فرمایا کہ وہ ایسے شخص ہیں کہ اللہ نے ان کا نام بزبان جبرائیل علیہ السلام ’’صدیق‘‘ رکھا۔