خلیفۂ سوم مقرر کرنے کے دوران حضرت عبدالرحمان بن عوفؓ نے فرمایا تم میں سے کون ہے جو اس خلافت کے منصب سے خود بخود دستبردار ہو جائے اور پھر اس بات کی کوشش کرے کہ وہ تم میں سے بہترین اور اہل شخصیت کو خلیفہ بنوائے، آپ کی اس تجویز پر کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس پر انہوں نے فرمایا کہ سب سے پہلے میں خود دستبر داری
کا اعلان کرتا ہوں۔ اس پر حضرت عثمانؓ نے فرمایا میں سب سے پہلے آپ کی اس کوشش میں آپ کی تائید کرتاہوں کیونکہ میں نے رسول اکرمؐ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ’’جو اس سرزمین کا امین ہے وہ آسمان کا بھی امین ہے‘‘ باقی لوگوں نے بھی حضرت عثمانؓ کی تائید کی۔ (حضورؐ نے حضرت عبدالرحمان بن عوفؓ کو امین الامت کا لقب عطافرمایاتھا)