بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

کیسی عورت کو اپنی بیوی بنائوں؟

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک شخص یہ اعلان کر رہا تھا کہ اسے کسی ایسے عقلمند کی تلاش ہے جس سے وہ بوقت ضرورت مشورہ لے سکے۔ شہر والوں نے کہا ان کی نظر میں تو ایک پاگل سا انسان ہے جو سرکنڈے کا گھوڑا بنا کر اسے دوڑاتا پھرتا ہے۔ ظاہر میں تو دن رات گیند سے کھیلتا پھرتا ہے باطن میں اس نے کوئی خزانہ چھپا رکھا ہے۔ نام اس کا بہلول بتایا گیا سائل نے بہلول کے پاس جاکر کہا۔

اے سوار ذرا مہربانی فرما کر اس سرکنڈے کے گھوڑے کا رخ تو اس طرف پھیریے۔ بہلول نے ایسا کرنے کے بعد کہا جلدی بتا کیا بات ہے؟ کچھ پوچھنا ہے تو جلدی کر، کہیں میرا گھوڑا تجھے دولتی ناں مار دے۔ وہ شخص بہلول کا بھید جاننا چاھتا تھا عرض کیا۔ میں نکاح کے لیے کسی عورت کی تلاش میں ہوں مجھے یہ بتائیے میں کیسی عورت کو اپنی بیوی بنائوں؟ آپ نے فرمایا!بھلے آدمی دنیا میں تیں قسم کی عورتیں ہوتی ہیں ان میں سے دو کھوٹی جبکۂ ایک چلتی سکہ ہوتی ہے ایک سے نکاح کرے گا تو وہ پوری کی پوری جورو بن کر رہے گی۔ دوسری جو ہے وہ آدھی تیری ہوگی اور آدھی تجھ سے الگ مگر یاد رکھنا تیسری بالکل تیری نیں ہوگی۔ سن لیا اب جا میرا راستہ چھوڑ دے۔ شیخ بہلول سرکنڈے کا گھوڑا دوڑاتے ہوئے نکل گئے اس نوجوان نے آواز دی۔ حضرت چلے کہاں ذرا ان تین قسم کی عورتوں کی شناخت اور پہچان تو بتا جایے آپ نے گھوڑا روکا اور فرمایا۔ اگر کنواری سے شادی کرے گا تو وہ پوری تیری ہوگی تو بے فکر ہو گا۔ جسے میں نے آدھی جورو بتایا وہ بیوہ ہوتی ہے اور تیسری جسے جورو گیری سے خارج بتایا وہ بال بچوں والی بیوہ ہوگی۔ ایسی عورت کی ساری محبت اور توجہ پہلے شوہر سے بچے ہوتے ہیں جا بھاگ جا راستہ چھوڑ دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…