اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت 84 روپے فی لیٹر رہے گی‘ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 44 روپے فی لیٹر رہے گی‘ قیمتیں برقرار رکھنے کے لئے سبسڈی دی جائے گی۔
اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کے ئے سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی برقرار رہیں گی۔ قیمتیں برقرار رکھنے کے لئے سبسڈی دی جائے گی۔ پٹرول 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت 84 روپے فی لیٹر رہے گی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 44 روپے فی لیٹر رہے گی۔ (ن غ)