جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

امریکن کمپنی نے پاکستان کے بڑے شہرمیں ما س ٹرانزٹ پروجیکٹ کیلئے سر مایہ کا ری کی پیشکش کردی

datetime 26  اپریل‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی)صوبا ئی وزیر ٹرانسپورٹ  سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کی معروف ترین امریکن کمپنی کی جانب سے سندھ ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کیلئے حکومت سندھ کو ٹیکنیکل ما ہرین کی خدمات اور سر مایہ کا ری کیلئے پیشکش کی گئی ہے اور یہ پیشکش کمپنی کے ریجنل مینیجنگ ڈائریکٹرمارک برن (MARK BRINN)نے کنٹری مینیجر منصور رضوی کے ہمراہ ان کے دفتر سیکریٹریٹ میں ایک ملا قات کے مو قع پر کی۔

اس مو قعہ پر مارک برن نے بتایا کہ ما س ٹرانزٹ کے حوالے سے ان کی کمپنی کے ما ہرین دنیا بھر میں مختلف پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں ،جبکہ پاکستان آرمی، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ،سوئی سدرن گیس کمپنی سمیت ملک کے دیگر بڑے منصوبو ں میں بھی وہ خدمات انجا م دے رہے ہیں اور ان کی کمپنی کے ٹرک ایویکو(IVECO )انتہا ئی کا میاب برانڈ کے طور پر متعارف ہیں۔ ریجنل مینیجنگ ڈائریکٹر نے اس با ت پرخوشی کا اظہا ر کیا کہ سندھ حکومت ما س ٹرانزٹ جیسے بڑے پروجیکٹ پر کام رکررہی ہے،اور یہی نہیں بلکہ کراچی میں سڑکو ں کی مرمت، انڈر گرائو نڈ پا س کی تعمیرات اور اسی نو عیت کے دیگر کام تیزی اور کا میابی سے کرارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہما ری کمپنی کا اس ضمن میں وسیع تجربہ ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں اسی نو عیت کے میگا پروجیکٹس میں ہم شامل رہے ہیں۔انھو ں نے کمپنی کے جا نب سے سندھ حکومت کو ماہر انہ خدمات کی انجا م دیہی اور سرمایہ کا ری کی پیشکش کی اور کہا کہ اس ضمن میں وہ اپنے تکنیکی ما ہرین پاکستان بھیجنے کو تیا رہیں جو کہ حکومت سندھ کے ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کے متعلقین کو تیکینکی معاونت فراہم کرینگے اور انھیں تربیت دینگے جو کہ پروجیکٹ کو کوالٹی کے جدید ترز پر مکمل کرنے کیلئے معاون و مدد گا ر ثابت ہونگے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید نا صر حسین شاہ نے امریکی ادارے کی پیشکش کو سراہتے ہو ئے مارک برن کا شکریہ ادا کیا

سیدناصرشاہ نے عندیہ دیا کہ حکومت کی ٹیکنیکل ٹیم اس ضمن میں جلد ہی ان سے رابطہ کریگی اور ٹیکنیکل ماہرین کی خدمات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور خصوصاًصوبہ سندھ اس وقت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور مو جو دہ چائنا،پاکستان اکانو مک کاریڈور ( CEPEC )کا منصوبہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کو بہت وسعت دیگااور انڈسٹری کی وسعت کے ساتھ ہی روزگار کے بھر پور مو اقع بھی میسئر ہو نگے۔انھوں نے کہا کہ گوادر ائیر پورٹ سے تعمیر ہو نے والی3 ہزار کلو میٹر طویل شاہراہ جو کہ پاکستان کو شمالی چائنا سے ملائے گی ،ٹرانسپورٹ خصوصاًٹرکوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافے کا باعث ہو گی اور توقع ہے کہ سن 2020 تک اس شاہر اہ پر چلنے والے ٹرکوں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ کے قریب ہو جا ئے گی جو کہ معاشی ترقی اور روزگار کے اضافے میں نما یا ں کردار ادا کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…