لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے کی پابندی کے خلاف دائر درخواست پر پیمرا سے بھارتی مواد نشر کرانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیار کیا تھا کہ پیمرا نے پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد کو نشر کرنے پرپابندی لگا
رکھی ہے ،بھارتی فلمیں ریلیز ہوسکتی ہیں تو چینلز پربھارتی مواد پر کیسے پابندی لگائی جاسکتی ہے، صرف ڈراموں پر پابندی لگانا سمجھ سے بالاتر ہے،آئی پی ایل کے میچز بھی دکھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ڈرامے دکھانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پاکستانی چینلز پر بھا رتی ڈرامے دکھانے کی اجازت دی جائے ۔ عدالتی سماعت کے دوران پیمرا نے بھارتی ڈراموں پر پابندی سے متعلق جواب داخل کرواتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ڈرامے دکھانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے،نجی ٹی وی چینلز صرف پاکستانی ڈرامہ دکھا سکتے ہیں،نجی ٹی وی چینلز صرف پاکستانی ڈرامہ دکھا سکتے ہیں، پیمرا نے آئی پی ایل کے میچز دکھانے کی اجازت نہیں دی ،آئی پی ایل کا معاملہ کونسل کے پاس زیر التواء ہے۔ فاضل عدالت نے ٹی وی چینلز پربھارتی مواد نشر کرنے کی پابندی کے خلاف دائر درخواست پر پیمرا سے بھارتی مواد نشر کرانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔پیمرا نے آئی پی ایل کے میچز دکھانے کی اجازت نہیں دی ،آئی پی ایل کا معاملہ کونسل کے پاس زیر التواء ہے۔ فاضل عدالت نے ٹی وی چینلز پربھارتی مواد نشر کرنے کی پابندی کے خلاف دائر درخواست پر پیمرا سے بھارتی مواد نشر کرانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔