جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر پیغام

datetime 21  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین ہم سے محبت کا تقاضا کرتی ہے اورپانی، پہاڑ، جنگلات، ہریالی اور صحرا کو اصل روح کے ساتھ قائم رکھنا ہی زمین سے محبت کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ارتھ ڈے منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے آگہی پھیلانا ہے۔ ورلڈ ارتھ ڈے کی علامتی تحریک کا اصل مقصد عوام

میں اپنے ماحول سے دوستی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ارتھ ڈے ہمیں ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئی ہیں۔عالمی درجہ حرارت میں اضافہ نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ زمین ہمارے پاس آنے والی نسلوں کی امانت ہے لیکن ماحولیاتی آلودگی کے باعث یہ اپنی بقا کے حوالے سے خدشات کا شکار ہے۔ بہتر معیار زندگی کیلئے قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کرہ ارض کی حفاظت کیلئے اقدامات، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے تدابیر اور موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کو زمین کو درپیش خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پرزمین کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرناہے۔ اس دن کاتقاضا یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کرہ ارض کو محفوظ بنانے کیلئے کوششیں کی جائیں اور درست سمت میں اقدامات کیے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…