ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اورنج کیب سکیم کا اجرا رواں برس کیا جائے گا ،وزیراعلی پنجاب

datetime 21  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اورنج کیب سکیم کے اجراء اور ادائیگیوں کا ڈیجیٹل نظام شروع کرنے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی دونوں پروگراموں کے بارے میں آئندہ چند روز میں حتمی تجاویز پیش کرے گی۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

کہاکہ اورنج کیب سکیم کا اجراء رواں برس کیا جائے گااوراس سکیم کے تحت ایک لاکھ گاڑیاں بیروزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر دی جائیں گی جس سے ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اورہزاروں خاندانوں کے 6لاکھ افراد مستفید ہوں گے اور اورنج کیب سکیم سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنا روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو 50 ہزار گاڑیاں فراہم کی ہیں۔اپنا روزگار سکیم سے بیروزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار ملا ہے اورروزگار ملنے سے ہزاروں خاندانوں کی سماجی حالت بہتر ہوئی ہے،اسی طرح ییلو کیب سکیم بھی سود مند ثابت ہوئی ۔حکومت نے دونوں سکیموں پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو فروغ دینے کیلئے تجاویز پیش کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر ٹریکٹرز کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیونگ سکول وقت کی ضرورت ہے اور اس جانب تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلی نے کہاکہ اپنا روزگار سکیم کامیاب رہی ہے، اس سکیم کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے اور اس سکیم کے تحت ریکوری کا عمل سوفیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ ییلوکیب اور اپنا روزگار سکیم کے تحت اربوں

روپے کی سرمایہ کاری کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ای ۔گورننس اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو سہولت ملے گی۔ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے تحت ای کارڈز کے ذریعے صارفین کو مختلف سروسز ملیں گی۔اس جدید نظام سے فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کسانوں کو ریلیف کی فراہمی اور قدرتی آفات سے پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے ادائیگیوں کے نظام میں بہتری آئے گی۔اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، صدر بینک آف پنجاب نعیم الدین خان ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیئرمین بینک آف پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…