اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈان لیکس کی رپورٹ پیر کو پیش کی جائے گی، رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد طارق فاطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ کچھ روز قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایاتھا کہ رپورٹ پر کمیٹی کے اراکین کا اتفاق ہو گیا ہے اور تین سے
چار روز میں وہ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دیں گے، ذرائع کے مطابق طارق فاطمی اس میں ملوث ہیں، طارق فاطمی پر متنازع خبر لکھوانے کا قوی شبہ ہے، انہوں نے بلااجازت خبر کے مندرجات اپنے طور پر لکھوائے، اس لیے طارق فاطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔