جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جمہوریت قربانی مانگتی ہے ،ن لیگی کارکنوں نے قربانی دیکرسچ کردکھایا

datetime 20  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد راولپنڈی میں لیاقت روڈ پررکن صوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکریٹری مقبول احمد خان اورشاہد اقبال نے وزیراعظم نوازشریف کیلئے 5 کالے بکروں کا صدقہ دیا اور بکرے ذبح کرنے کے بعد گوشت یتیم بچوں کیلئے مدرسے بھجوادیا گیا،تقریب میں رانا ندیم ظفر،راجہ شکیل،شیخ نعیم،خواجہ شکیل انجم،شیخ طیب،شیراز

کھوکھر،شیخ ظہیر،کامران نصیر شیخ اور وقاص جنجوعہ سمیت درجنوں کارکن شریک تھے ،دریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس کا فیصلہ عمران خان کی سیاسی موت ثابت ہوا ہے وزیراعظم نے جس طرح اعلیٰ عدلیہ کے سامنے سر تسلیم خم کیا اسی طرح جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش ہونگے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے راہنماو مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکریٹری مقبول احمد خان نے کہا کہ احتجاج اور منافقت کی سیاست کرنے والوں نے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے ،قوم اس کا بدلہ 2018کے انتخابات میں لے گی کیونکہ عوام منفی پراپیگنڈے کرنے والوں کی سیاست کو مسترد کرچکی ہے گزشتہ روز لیاقت روڈ پر وزیراعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبول احمد خان نے کہا کہ بے لوث عوامی خدمت ہی پاکستان مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے،ہماری حکومت نے جو بھی پروجیکٹکی تعمیر کی ہے ان میں ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکتی بلکہ ان منصوبوں کی تعمیر میں اربوں کی بچت کی گئی،وہ اپنی مثال آپ ہیں، پانامہ کے فیصلے سے پہلے ہی مخالفین کے چہرے لٹک گئے تھے،ملکی ترقی کی رفتار کو دیکھ کرنہ صرف ہمارے سیاسی مخالف بلکہ غیر بھی حیران ہیں , اب پاکستان کو ترقی کے ٹریک سے نہیں اتارا جا سکتا، ملکی معیشت کی دشمن قوتیں ایک بار پھر

متحرک ہو چکی ہیں،مخالفین کو اس مرتبہ انہیں عوام کی طرف سے پہلے سے بھی زیادہ عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پرے گا ،ملک اورعوام کی خدمت کرنے والوں کے خلاف انتشار اور افراتفری کی سیاست کامیاب نہیں ہو گی،مقبول احمد خان نے کہا کہملک اور عوام کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والے اب سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں ، عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں،احتجاج اور منفی سیاست سے بے زار ہو چکے ہیں،خوشحالی کا سفر وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھ چکا ہے اب ترقی کے اس سفر میں مزید تیزی لائی جارہی ہیمسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اصول پسندی اور انصاف پر مبنی کام کیے ہیں ،موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے اور بیشتر پر تیزی سے کام جاری ہے ،عوام کو گمراہ کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہو نگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…