جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

قرآنی آیات کی مبینہ بے حرمتی کرنے والے گورنر کا عبرتناک انجام

datetime 21  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کے سابق وزیرِ تعلیم انیس راشد باسویدان نے جکارتہ کے گورنر کے انتخابات جیت لیے ۔ ان انتخابات کو جکارتہ کے عوام کی رائیجاننے کا ایک امتحان بھی قرار دیا گیا۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق انیس راشد باسویدان کو اٹھاون فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ موجودہ گورنر بسوکی تجھاجہ پرناما عرف آہوک کو 42 فیصد عوام کی تائید حاصل ہوئی ہے۔ آہوک اس وقت متنازعہ ہو گئے تھے، جب ان کے مخالفین نے ان پر قرآنی آیات کی بے حرمتی کا الزام عائد کیا تھا۔ باسویدان نے نتائج کے بعد

اپنے بیان میں کہاکہ ہماری توجہ سماجی انصاف اور عدم مساوات کے خاتمے پر مرکوز رہے گی۔ ہم تنوع اور اتحاد کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ملکی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج کا اعلان مئی کے اوائل میں کیا جائے گا۔آہوک کو ملکی صدر جوکو ودودو کی سیاسی جماعت کی حمایت حاصل تھی جبکہ باسویدان کی پشت پناہی پرابوو سوبیانتو کر رہے تھے۔ سوبیانتو ایک ریٹائرڈ جنرل ہیں اور وہ 2014ء کے صدارتی انتخابات میں ودودو کے مقابلے میں شکست کھا گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…