لاہور (آئی این پی ) پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے مابین پنجاب میں سستے گھروں کی تعمیر کے معاہدے پر جلد دستخط ہونگے ، چینی کمپنی چھنگدو سنگ چینگ انوسٹمنٹ گروپ پنجاب میں سستے گھروں کی تعمیر پر 2بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ۔زرائع کے مطابق چینی کمپنی چھنگدو سنگ چینگ انوسٹمنٹ گروپ کے سربراہ دو چھاو نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں پنجاب میں سستے
گھروں کی تعمیر پربات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہم صوبے میں 50ہزار سے 1لاکھ مالیت کے سینکٹروں گھر بنانا چاہتے ہیں اور فی لحال اس کے لیے ہم نے 2بلین ڈالر مختص کیے ہیں ۔ جس پر چینی کمپنی نے کہا کہ وہ پنجاب میں سستے گھروں کی تعمیر پر 2بلین ڈولر کی سرمایہ کاری کرے گی اور پنجاب حکومت کے ساتھ سستے گھروں کی تعمیر کے معاہدے پر جلد دستخط ہونگے۔