ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں نوجوان نسل کے فیس بک کے استعمال میں بڑھتے ہوئے رجحان اوراس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں تشویشناک حدتک کمی کے باعث بنگلہ دیشی حکومت نے رات کے اوقات میں فیس بک کوکم ازکم 6گھنٹے بندکرنے پرغورشروع کردیاہے ۔بنگلہ دیش کے میڈیاکی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کوایک خط لکھاہے کہ ملک
بھرمیں نوجوانوں کی طرف سے فیس بک کے استعمال کرنے کی عادت کے باعث ان کی تعلیم متاثرہورہی ہے اورنوجوانوں میں عملی طورپربھی کام کرنے کی صلاحیت بھی کم ہورہی ہے ۔فیس بک کی بندش کی تجویزگزشتہ سال ملک بھرکے ہونے والے ڈپٹی کمشنرزکے ایک اجلاس میں دی گئی جس کواب عملی جامہ پہنانے کےلئے بنگلہ دیشی حکومت نے وزارت ٹیلی کام سےباضابطہ طو رپررابطہ کرلیاہے ۔