اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

امریکا جانے والوں کی موجیں لگ گئیں قطر ائیر لائن نے کیا قیمتیں چیز مفت دینے کا اعلان کر دیا ؟

datetime 2  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ( آن لائن ) قطر ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے اس کے امریکا جانے والے بزنس کلاس مسافروں کو دورانِ سفر مفت لیپ ٹاپ فراہم کیا جائے گا۔فضائی کمپنی نے امریکا کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی کئی پروازوں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی کے بعد اس سہولت کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں قطر کی مشہور ترین ایئرلائن قطر ایئرویز نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے امریکا جانے والے بزنس

کلاس مسافروں کو دورانِ پرواز لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ ضروری کام انجام دے سکیں۔ایئر لائن چیف کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ سروس کے ذریعے ہم اپنے امریکی مسافروں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ طیارے میں رہتے ہوئے بھی لیپ ٹاپ پر اپنے اہم امور انجام دے سکتے ہیں۔علاوہ ازیں عین اسی طرح کی سروس کا اعلان امارات ایئرلائن نے بھی کیا ہے جو امریکی پابندی سے متاثر ہونے والی ایک بڑی ایئرلائن ہے۔ اس دوران ابوظہبی کی اتحاد ایئرویز نے بھی امریکا جانے والے فرسٹ اور بزنس کلاس مسافروں کو ٹیبلٹ اور مفت وائی فائی دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے اس ماہ کے اوائل میں مشرقِ وسطیٰ، خلیج اور ترکی سمیت 7 ایئرلائنز اور 10 ایئرپورٹس سے امریکا آنے والے مسافروں کے لیپ ٹاپ لانے پر پابندی عائد کردی تھی جس پر بہت احتجاج ہوا ہے۔ امریکی سکیورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان ایئرلائنز کے ذریعے امریکا آنے والے مسافر اپنے لیپ ٹاپ میں دھماکا خیز مواد چھپا کر دہشتگردی کی کوئی واردات کرسکتے ہیں۔۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…