جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

اپنے گریبان میں جھانکو۔۔! اگر خود کچھ نہیں کرنا تو ہم پر بھی الزام لگانے کا حق نہیں،پاکستان نے امریکہ کو کھری کھری سنادیں

datetime 31  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی )ضرب عضب کے بعد امریکہ افغانستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف موثر کاروائی کرتا تو افغانستان کی صورتحال بہتر ہوتی ،وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کاڈبلیو ٹی وی کو انٹرویو، وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کی کوششیں کر رہا ہے، ماضی کے مقابلے میں صورتحال بہتر ہوئی ہے،

امریکہ کا پاکستان پر دہشتگردوں کو ٹھکانے مہیا کرنے کا الزام درست نہیں ،افغانستان میں روسی فوجی مداخلت اور پھر نائن ا لیون کے بعد ہم بہت متاثر ہوئے ہیں، آپریشن ضرب عضب کے بعد امریکہ افغانستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف موثر کاروائی کرتا تو افغانستان کی صورتحال بہتر ہوتی۔ ڈبلیو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کی کوششیں کر رہا ہے اور ماضی کے مقابلے میں صورتحال بہتر ہوئی ہیافغانستان میں روسی فوجی مداخلت اور پھر نائن ایلون کے بعد ہم بہت متاثر ہوئے ہیں یہ وہ عالمی مظاہر تھے جنہوں نے پاکستان پر اثر ات چھوڑے لیکن ہم نے اب پاکستان میں دہشتگردوں کے بڑے ٹھکانے تبا کر دیے ہیں جو انہوں نے نائن الیون کے بعد بنا لیے تھے دہشتگرد دوبارہ زیادہ بھر پور حملے کرنے کی صلاحیت کھو چکے ہیں 2013-14 اور کے مقابلے میں ان حملوں میں 70 فیصد کمی آئی ہے انہوں نے کہا میرئے خیال میں پنجاب کی صورتھال کو بڑھا چڑھا کے پیش کیا جاتا ہے ۔ تاہم کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں کبھی مذہبی مدرسے فعال رہے جو ماضی افغان آپریشن مین بھی شامل تھے اب وہ دوسری کاروائیوں میں ملوث ہو چکے ہیں ۔ ہم سے متعدد تنظیموں کو ممنوع قرار دیا ہے ۔ انہوں نے امریکی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہم نے دہشتگردوں کو کوئی ٹھکانے مہیا نہیں کیے او رہمیں بتایا جائے کہ محفوظ ٹھکانوں سے مراد کیا ہے ۔

انہوں نے کہا نائن الیون کے بعد دہشتگردوں کے ٹھکانے بنے تھے لیکن بعد میں انہیں تبا کر دیا گیا ہے لیکن اب امریکہ کا یہ بیانیہ درست نہیں انہوں نے کہا ہمارے آپریشن ضرب عضب کے بعد اگر امریکہ افغانستان میں ایسے عناصر کے خلاف موثئر کاروائی کرتا تو افغانستان کی صورتحال بہتر ہوتی لیکن اب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سرحدوں کی موئثر نگرانی بنائی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…