جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مفلوج شخص نئی ٹیکنالوجی سے ہاتھ کو حرکت دینے میں کامیاب

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسمانی طور پر مفلوج افراد بھی اپنے اعضاء پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے لیے ایک نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔سائنسدانوں نے 8 سال سے مفلوج شخص کے خیالات کو اس کے ہاتھوں کے مسلز سے جوڑ دیا جس کی بدولت وہ برسوں بعد پہلی بار خود

کھانے کے قابل ہوگیا۔اوہائیو کے 56 سالہ رہائشی بل کوچیوار 2009 میں ایک حادثے کے نتیجے میں مفلوج ہوگئے تھے مگر اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت وہ کافی پینے اور کھانا کھانے کے قابل ہوگئے۔اس کے لیے کیس ویسٹرن ریورس یونیورسٹی کے محققین نے ایک ڈیوائس تیار کی، جس کی مدد سے اس معذور شخص کی دماغی لہروں کو ایک کمپیوٹر میں بھیجا گیا، جہاں سے وہ برقی پلسز میں تبدیل ہوکر ہاتھوں میں نصب الیکٹروڈز میں منتقل ہوگئی، جس سے مفلوج ہاتھ میں حرکت کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگئی۔یہ پہلی دفعہ ہے کہ اس طرح کسی ٹیکنالوجی کی مدد سے کوئی مفلوج شخص ہاتھ کو حرکت دینے میں کامیاب ہوسکا جس کے لیے دماغ کو استعمال کیا گیا۔بل کوچیوار کا کہنا تھا ‘ایک ایسا فرد جو 8 سال سے حرکت کرنے سے قاصر ہو، اگر تھوڑی بہت بھی حرکت کرنے کے لیے قابل ہوجائے تو وہ ناقابل یقین ہوتا ہے، یہ خیال بہت اچھا لگتا ہے کہ میں دنیا کا پہلا شخص ہوں جو ایسا کرپارہا ہے۔ان کا مزید کہنا

تھا ‘اب تک لوگ میرا کام کرتے تھے کیونکہ میں کچھ بھی کرنے سے قاصر تھا، مگر اس ٹیکنالوجی نے مجھے کچھ کام کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو الیکٹروڈ ایریز مریض کے دماغ میں نصب کیے تھے جن کا حجم ایک اسپرین جتنا تھا، تاکہ دماغی سگنلز کو ریکارڈ کرسکیں جو ان کے

ہاتھوں کو حرکت دینے کے کام آئے۔اس کے لیے مریض کو ایک موبائل ہاتھ کی سپورٹ بھی دی گئی ہے، جو ان کے دماغ کے کنٹرول میں تھا۔45 ہفتے کی تربیت کے بعد اب بل کوچیوار اپنے دائیں ہاتھ کے تمام جوڑوں کو صرف اپنی سوچ کی مدد سے حرکت دینے کے قابل ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…