اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زندگی میں کامیابی کیلئے ہر انسان قسمت اور ذہانت پر ہی انحصار کرتا ہے اور پوری کوشش کرتا ہے کہ جلد سے جلد کامیابی کی منازل طے کر لے لیکن ان کے علاوہ ایک چیز اور بھی ہے وہ ہے میانہ روی جس کے بارے میں حدیث نبویؐ میں بھی اس کو اپنانے اور اعتدال سے زندگی گزارنے کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔
تحقیق کے مطابق کسی بھی شخص کا زندگی میں رویہ اس کی کامیابی کے ذہانت سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔محققین کے مطابق رویہ کی دو کیٹیگریز ہوتی ہے جن میں ایک لکیر کے فقیر اور دوسرا کھلا ذہن ۔پہلی کیٹیگری کے لوگ ایک ہی راہ پر چلتے ہیں اور اپنے آپ کو ایک دائرہ میں قید کر لیتے ہیں اور اپنے ذہن کو اس سوچ کا عادی بنا لیتے ہیں کے ان کا کچھ نہیں بن سکتا لیکن دوسری کیٹئگری کے لوگ ہے نئے سے نئے کام میں جانے اور اس میں سے کچھ نا کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور مشکل حالات میں بھی خود کو کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار رکھتے ہیں ۔یہی لوگ جلد کامیابی پاتے ہیں۔