دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کا فائنل نزدیک آتا جا رہا ہے اور عوام کی گہما گہمی بڑھتی جارہی ہے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے میں ایک وی وی آئی پی دعوت نامہ بھجوا رہا ہوں تاکہ وہ میرے ساتھ بیٹھ کرمیچ دیکھیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ
عمران خان کا بیان سمجھ میں نہیں آیا۔انہوںنے کہاکہ ہر کام پرسیاست نہیں کرنی چاہیے ۔ انہیں معلوم ہونا چاہئیےان کا بیان غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے میں روکاوٹ بنا۔جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آرہے ان کے متبادل کھلاڑی آرہے ہیں۔انہوں نے کہا پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے والے تمام کھلاڑیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور مجھے امید ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے بعد پاکستان میں کرکٹ ضرور بحال ہوگی۔