پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اب کوئی شخص اجمیر شریف میں یہ کام بالکل نہیں کر سکتا ؟ پابندی لگ گئی

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اجمیر(آن لائن)بھارت نے اجمیرشریف میں زائرین کے غسل پرپابندی لگا دی،راجستھان کے اجمیر میں اگلے ماہ شروع ہونے والے خواجہ معین الدین چشتی کے 805ویں سالانہ عرس کے دوران تاریخی انا ساگر جھیل کو آلودگی سے بچانے کے لئے عام زائرین کے غسل کرنے پر انتظامیہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کی مسلمانوں نے سخت مخالفت کی ہے۔بی جے پی کے ممبر اسمبلی اور وزیر تعلیم پروفیسر واسودیو دیونانی کی

 

صدارت میں ہوئی میٹنگ میں انا ساگر میں زائرین کے غسل کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ عرس کی تیاریوں کے سلسلے میں ہوئی اس میٹنگ میں کہا گیا کہ انا ساگر کے گھاٹ پر اس مرتبہ زائرین کے غسل کرنے پر پابندی رہے گی۔ درگاہ احاطہ میں درگاہ کمیٹی کے خلاف کئے گئے مظاہرہ میں مظاہرین نے وارننگ دی کہ اگر انتظامیہ نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو اس کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔ملک کے دوردراز سے اس عرس میں آنے والے زائرین کہاں غسل کریں گے۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ آلودگی کے نام پر انا ساگر میں غسل کرنے پر پابندی انتظامیہ کی گندی سوچ کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے یہاں غسل اور وضو کرتے ہیں۔ انتظامیہ کے فیصلے سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنا لازمی ہے اور کسی کا پانی روکنا مذہب کے خلاف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…