اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رقوم کی آمدورفت پر نظر رکھنے کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہائی ٹیک ڈیٹا سینٹر قائم کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹیـٹ بینک آف پاکستان نے رقوم کی منقلی اور آمدورفت پر نظر رکھنے کیلئے جدید ہائی ٹیک ڈیٹا سینـٹر قائم کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی
فنڈنگ کی روک تھام اور نگرانی کیلئے خودکار نظام موجود نہ تھا جس سے جرائم پیشہ افراد فائدہ اٹھا رہے تھے جدید ہائی ٹیک ڈیٹا سینٹر بینکوں، ایکسچینج کمپنیوں اور دیگر ذرائع سے رقوم کی منتقلی اور آمدورفت میں گہری نظر رکھنے کے سلسلے میں بہتر انـٹیلی جنس فراہم کرنے میں بہت کارآمد اور معاون ثابت ہو گا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا سینٹر کا جدید نظام منی لانڈرنگ کیسز برق رفتاری سے پکڑنے کا حامل ہے ۔