جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

کترینہ کیف کی ساس نے جلتی پر تیل چھڑک دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور کے پیار کی داستان میں آئے روز رنبیر کی والدہ نیتو کپور کی طرف سے کوئی ہلچل برپا کر دی جاتی ہے اور یہی کچھ ایک بار پھر ہو گیا ہے۔ نیتو کپور نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو مبارکباد کا پیغام دیا اور ساتھ ایک شوخ تصویر بھی بھیجی۔ تصویر میں رنبیر اور ان کی سابقہ محبوبہ دپیکا پاڈوکون اکٹھے رقص کر رہے ہیں۔ یہ تصویر سامنے آتے ہی مداحوں میں تو گویا افواہوں کا سیلاب آ گیا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ نیتو کپور اپنے بیٹے کی سابقہ محبوبہ کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں تو کوئی ان سے درخواست کر رہا ہے کہ وہ رنبیر اور دپیکا کو پھر سے اکٹھا کر دیں۔ اس سے پہلے ایک فیملی تصویر میں سے کترینہ کو کاٹ کر بھی نیتو کپور ہنگامہ برپا کر چکی ہیں اور ان کے رویے کی وجہ سے رنبیر اور کترینہ کے پیار کی کشتی کئی بار ہچکولے کھا چکی ہے۔ حالیہ واقعے نے ایک دفعہ پھر کترینہ کو پریشان کر دیا ہے اور سب ان سے پوچھ رہے ہیں کہ ان کے اور رنبیر کے تعلقات کیسے ہیں اور بات آگے بڑھے گی یا نہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…