کراچی(آئی این پی) زبیر عمر، تحریک انصا ف کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کے بھائی ہیں اور وہ سابق دور حکومت میں پنجاب حکومت میں بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ہمراہ فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔نئے گورنر سندھ کی تقریب حلف برداری جمعرات کو گورنر ہاؤس کراچی میں ہو گی ۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نئے گورنر سے حلف لینگے ۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ، قائم مقام گورنر آغا سراج درانی اور دیگر اہم شخصیات شرکت کرینگی ۔ زبیر عمر 1981 سے 2007 تک امریکہ کی معروف آئی ٹی کمپنی آئی بی ایم کے ساتھ وابستہ رہے ۔ وہ پیرس ، روم ، میلان اور دبئی میں بھی فرائض سر انجام دیتے رہے ۔ 26 سال تک وہ آئی بی ایم کے ساتھ وابستہ رہے اور چیف فنانشل آفیسر کے عہدے تک پہنچے ۔ انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے ۔ زبیر عمر اوور سیز انویسٹر چیمبرز آف کامرس انڈسٹری کے ساتھ 2004-07 تک وابستہ رہے ۔