جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ ،بھارت ا ورمتحدہ عرب امارات کے چھپے عزائم کھل کرسامنے آگئے

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اورمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نےدونوں ممالک کے درمیان بڑے معاہدوں کااعلان کیاہے ۔نئی دہلی میں دونوں رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ان معاہدوں  میں دفاع، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، میری ٹائم ،ٹرانسپورٹ، انسانی سمگلنگ ،اور ویزا فری ٹریول سروس شامل ہیں۔

بدھ کے روزبھارت کے دورے پرپہنچے والے شیخ محمد بن زید بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو ہیں جبکہ یوم جمہوریہ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کا ایک فوجی دستہ بھی پریڈ میں شرکت کرے گا۔غیرجانبداردفاعی ماہرین کاکہناہے کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو پاکستان اور عرب ممالک سے برادرانہ تعلقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش اور اقتصادی راہداری کے تناظر یہ اور بھی اہم ہے۔ماہرین کایہ بھی کہناہےکہ گوادربندرگاہ کی وجہ سے دبئی کی پورٹ کی اہمیت عالمی سطح پرکم ہوجائے گی جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کوسالانہ اربوں ڈالرزکانقصان ہوگا۔یادرہے کہ گزشتہ سال ، متحدہ عرب امارات نے بھارت میں 75ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی آفر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…