بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست آسام سات دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے تین اضلاع میں دھماکے ہوئے۔ پولیس نے ان دھماکوں کا الزام یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام پر عائد کیا ہے۔ قریبا ایک ہی وقت میں مشرقی آسام کے چارعلاقہ جات میں ہونے والے ان دھماکوں میں خوش قسمتی سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بعض مقامات پر جہاں آبادی نہ ہو، عسکریت پسند عناصر اس قسم کے بموں کی تنصیبات کر کے اپنے ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عسکریت پسندوں نے شمال مشرقی خطے میں یوم جمہوریت کی تقریبات کا بھی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔