جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’لاہور ہائی کورٹ کے باہر موجود قیام ِ پاکستان سے پہلے کی سینکڑوں سال پرانی تجوری ‘‘

datetime 24  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی ڈیڑھ سوسالہ عدالتی تاریخ کی وجہ سے وہاں کئی قدیم چیزیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں بھی قیام پاکستان سے پہلے کا ایک ایسا ہی پرانا لاکرپڑا ہے جو عجائب گھر جاتے جاتے یہیں رہ گیا۔ سما نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں موجود اس ڈیڑھ سو سال پرانے

لاکرکوعجائب گھر کی زینت بنایا جا رہا تھا مگرعین وقت پرایک اور قدیم لاکر مل جانے کے باعث حکام نے اسے یونہی چھوڑ دیا۔ اب یہ قدیم ترین لاکر ہائیکورٹ کی راہدری کے باہر کھلے آسمان تلے پڑا ہے ۔موسم کی سختیوں نے قدیم لاکر کا رنگ و روغن تو خراب کیا ہے لیکن اس کی مضبوطی اب بھی قائم ہے۔قیام پاکستان سے پہلے کا یہ لاکر سینئر سول جج کی عدالت سے لاہور ہائی کورٹ لایا گیا تھا۔لاکر کے دروازے پر ’’رچرڈسن اینڈ کروداس‘‘ کے الفاظ آج بھی موجود ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ کے ڈیڑھ سو سال مکمل ہونے پر میوزیم تو بنا دیا گیا لیکن اب بھی اس میں چیزیں رکھے جانے کی منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…