کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنرسندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کی وفات کے بعد قائم مقام گورنرسندھ کے طورپرآغاسراج درانی فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نئے گورنرسندھ کی دوڑمیں اب وزیرمملکت اورچیرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل بھی شامل ہوگئے ہیں ۔گورنرسندھ بننے کی دوڑمیں پہلے جونام سامنے آئے تھے
ان میں ایک اور مسلم لیگی رہنماسلیم ضیاکا نام بھی سامنےآیا ہے جن کوگورنربنانےکےلئے ن لیگی کارکن وزیراعظم پردبائوڈال رہے ہیں ۔جبکہ سینیٹرمشاہداللہ کانام گورنرسندھ کی دوڑشامل افراد میں اس لئے نکال دیاگیاہے کہ وہ سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے نرم گوشہ نہیں رکھتے ہیں۔