جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نےدنیاکوایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کامطالبہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ بڑے ممالک چھوٹے ممالک پر اپنی مرضی ٹھونسنے کی بجائے برابری کی بنیاد پرپیش آئیں۔چینی صدر شی جن پنگ نےاقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام بڑی طاقتیں ایک دوسرے کےمفادات کا احترام کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک یا ایک سے زیادہ ملکوں کی اجارہ داری مسترد کرنی چاہیے۔چینی صدر کاکہناتھاکہ’ ایٹمی ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہونی چاہیے اور پہلے سے موجود ہتھیاروں کو مرحلہ وار ضائع کردیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیاہی سب کے مفاد میں ہے ۔