منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

کالے رنگ کا آدمی

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت جُنید رحمتہ اللّہ علیہ فرماتے ہیں کہ:” میں ایک سال حج کے لیے حاضر ہُوا اور مکّہء مکرمہ میں رہنے لگا۔ایک دِن زم زم شریف کے کنویں کی طرف گیا تاکہ پانی سے سیراب ہو جاؤں لیکن وہاں پر کوئی رسّی،ڈول یا مُشکیزہ نہ تھا۔میں اسی حالت میں کھڑا تھا کہ ایک سیاہ رنگ کا آدمی آیا،اس کے ہاتھ میں ڈول اور رسّی تھی۔

اس نے ڈول کو رسّی باندھ کر کنویں میں لٹکا دیا لیکن وہ پانی تک نہ پہنچ سکا- ”وہ ڈول،رسّی اُٹھا کر کہنے لگا:تیری عزت کی قسم! اگر تُو نے مجھے پانی نہ پِلایا تو میں ضرور تجھ سے ناراض ہو جاؤں گا۔ ”یکایک پانی کنویں کے کِناروں سے بہنے لگا،اس نے وضو کِیا اور خود پینے کے بعد اپنے ڈول کو بھی بھر لیا،پانی دوبارہ کنویں کے پیندے تک پہنچ گیا۔جب وہ شخص روانہ ہُوا تو میں بھی اس کے پیچھے ہو لیا اور عرض کی:” اے میرے دوست! تم کس پر غُصّہ ہو رہے تھے؟ ”اس نے جواب دیا:” اے جُنید ( رحمتہ اللّہ علیہ )! ایسی بات نہیں جیسے تم سمجھ رہے ہو،میں تو اپنے نفس پر غضب ناک ہو رہا تھا کہ ( اگر مجھے پانی نہ مِلتا تو ) قیامت تک اُسے پیاسا رکھتا۔لیکن جب میرے مالک عزوَجل نے مجھے اپنے دعویٰ میں سچّا دیکھا تو میرے لیے پانی کو جاری کر دیا۔ ”اس کے بعد وہ شخص میری نظروں سے اوجھل ہو گیا پِھر کبھی نظر نہ آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…